NEW DELHI
نئی دہلی :نئے زرعی قوانین کے سلسلے میں دو ماہ سے ملک کے دارالحکومت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ یوم جمہوریہ دہلی میں کسان ٹریکٹر ریلی میں ہونے والے تشدد کے بعد سختی میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی کے سنگھو ، ٹکری اور غازی پور سرحدوں پر پولیس سیکیورٹی انتظامات میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔
واضح ہو کہ مودی حکومت سڑکوں پر کیلیں لگانے کے ساتھ ساتھ اور بیریکیڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم جی، اپنے کسانوں سے ہی جنگ؟‘‘
تصویر شیئر کر راہل گاندھی نے اٹھائے سوال
دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ اس درمیان پولس انتظامیہ کی جانب سے غازی پور بارڈر پر کسانوں کو روکنے کے لیے نکیلی اور کٹیلی تاریں لگائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے بیریکیڈس، نکیلے اور کٹیلے تاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’حکومت ہند… پلوں کی تعمیر کریں، دیواروں کی نہیں۔‘‘
प्रधानमंत्री जी, अपने किसानों से ही युद्ध? pic.twitter.com/gn2P90danm
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 2, 2021
یہ بھی پڑھیں:ٹرک آنر ایسوسی ایشن کے صدر پرہلاد سنگھ سمیت دو افراد کو مجرموں نے ماری گولی،ریمس ریفر