NEW DELHI
نئی دہلی :لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس جاری ہے۔ راجیہ سبھا کی کارروائی صبح نو بجے شروع ہوئی ہے۔ متعدد ممبران پارلیمنٹ نے مختلف معاملات میں صفر گھنٹے کا نوٹس بھی دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں کہا کہ آج کسانوں کے احتجاج پر بات چیت نہیں ہوگی اسے لے کرراجیہ سبھا سے اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ،
واضح ہو کہ کانگریس، ترنمول کانگریس اور آر جے ڈی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے کسانوں کے مظاہرہ پر آج ہی بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ونکیا نائیڈو کے ذریعہ نوٹس کو نامنظور کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے ایوان کی کارروائی صبح 10.30 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی ۔ بھر سے ایوان کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے لیکن بیچ بیچ میں ہمگامہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ بتا دیں ایک بار پھر کسانوں کے مطالبے کو لے کر ایوان میں ہنگامہ شروع ۔ہوگئی جس کے سبب دوبارا ایوان کی کاراوئی ملتوی کر دی گئی ہے، اب خبر یہ آ رہی ہے کہ ایوان کی کاروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں:ایم جے اکبر کی ہتک عزت درخواست پر دونوں فریقوں کی بحث مکمل ، فیصلہ 10 فروری کو آئے گا