RANCHI
رانچی: محکمہ آبی وسائل اور حفظان صحت کے وزیر میتھلیش ٹھاکر نے پیر کو چنئی میں اپنے ساتھی وزیر تعلیم جگر ناتھ مہتو سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیرتعلیم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر تعلیم کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ وہ صحت مند ہیں اور جلد ہی ہمارے درمیان ہونگے۔
وزیر تعلیم تعلیم جگرناتھ مہتو کا 26 ستمبر کو کورونا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ریمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں چار دن تک مسلسل علاج کے بعد میڈیکا میں شفٹ کردیا گیا۔ جہاں قریب 20 دن تک زیر علاج تھے۔20 اکتوبر کو ، جب صورتحال بہتر نہ ہوئی تو انہیں مہاتما گاندھی میڈیکل کالج ائینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، چنئی بھیج دیا گیا۔آبی وسائل و حفظان صحت کے وزیر میتھلیش ٹھاکر نے وزیر تعلیم جاگر ناتھ مہتو سے ملاقات کی صورتحال جانا
میتلیش ٹھاکر نے ٹویٹ کیا
وزیر میتھلیش ٹھاکر نے چنئی کے ایک اسپتال میں پیر کو جگرناتھ مہتو سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ ٹھاکر نے وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر ہیمنت سورین کو جگرناتھ مہتو کی صحت سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ پر راہل گاندھی کا ردعمل، حکومت غریبوں کو بھول گئی ،کاروباری دوستوں کو کر رہی ہے خوش